I
مناسب علاج اور احتیاط کے ذریعے دنیا بھر میں 8 کروڑ افراد کو ہائی بلڈپریشر کے باعث اموات سے بچایا جاسکتا ہے۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ہائپرٹینشن سے متعلق نئی رپورٹ جاری کردی۔
نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں تقریباً ہر 3 میں سے 1 بالغ شخص ہائپرٹینشن یا بلند فشارِ خون کی بیماری سے متاثر ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاموش قاتل کہلائی جانے والی اس بیماری سے باآسانی نمٹا جاسکتا ہے، اس کے لیے نمک کا استعمال کم کرنا ہوگا۔رپورٹ کے مطابق ہائی بلڈپریشر سے بچنے کےلیے روزانہ ورزش کرنا ہوگی، صحت مند غذا لینی ہوگی اور وزن کم کرنا ہوگا جبکہ الکحل اور تمباکو نوشی سے اجتناب ضروری ہے۔ڈبلیو ایچ او کی گائیڈلائنز پر عمل کرکے 2030 تک 8 کروڑ زندگیوں کو یقینی موت سے بچایا جاسکتا ہے۔