فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
12 Oct
2,000 years ago, women used to wear make-up? The evidence came out

ر2. ہزار سال پہلے بھی خواتین میک اپ کرتی  تھیں؟  ثبوت سامنے آ گئے

مارکیٹوں میں وہی چیز خرید و فروخت کے لیے لائی جاتی ہے جسے انسان استعمال کرتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ میں ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے 2 ہزار سال پرانی میک اپ کی دکان دریافت کی ہے۔رپورٹس کے مطابق ماہرین کی جانب سے دریافت کیے گئے نوادرات میں پرفیوم کے برتن، میک اپ کے لیے استعمال ہونے والے آئی شیڈو اور بلش شامل ہیں۔برطانوی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ قابلِ ذکر دریافت قدیم شہر ایزونوئی میں کی گئی جو رومن دور میں ایک اہم سیاسی اور اقتصادی مرکز تھا اور اب یہ جدید دور کے مغربی ترکی کا حصہ ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ شہر کبھی رومن دور میں سیاسی اور معاشی سرگرمیوں کے ایک اہم مرکز کے طور پر جانا جاتا تھا۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خیال کیا جاتا ہے کہ یہ کاسمیٹکس 2 ہزار سال پہلے رومی خواتین استعمال کرتی رہی تھیں۔آثار قدیمہ کی ٹیم نے شہر کے اندر ایک دکان کا بھی پتہ لگایا جس کے بارے میں اندازہ ظاہر کیا گیا ہے کہ یہاں زیورات اور کاسمیٹک مصنوعات فروخت کی جاتی تھیں۔رپورٹ کے مطابق ماہرینِ آثار قدیمہ کو ان اشیاء کے ساتھ ساتھ ہار اور بالوں کے لیے مختلف موتیوں کی مالا بھی ملی۔