I
سال 2023 ریکارڈ میں کرہ ارض کا اب تک کا گرم ترین سال رہا ہے۔ یورپی یونین کی کلائمٹ مانیٹرنگ سروس (موسمی صورتحال کی نگرانی کرنے والا ادارہ) نے بھی اس کی تصدیق کر دی۔ای یو کلائمٹ مانیٹرنگ سروس کا کہنا ہے کہ گذشتہ برس کے تمام دن صنعتی دور سے پہلے کے مقابلے میں ایک ڈگری زیادہ گرم رہے۔جبکہ ممکنہ طور پر سال 2023 کے دوران درجہ حرارت پچھلے 1 لاکھ سالوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ رہا۔