فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
09 Aug
9 matches of Cricket World Cup rescheduled, when will Pakistan-India clash take place?

کرکٹ ورلڈ کپ کے 9 میچز ری شیڈول، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے تین میچز سمیت ورلڈ کپ کے 9 میچز کو ری شیڈول کردیا ہے۔ پاکستان کے بھارت، سری لنکا اور انگلینڈ کیخلاف میچز کی تاریخ تبدیل کی گئی ہے۔اکتوبر میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے آئی سی سی نے ترمیم شدہ حتمی شیڈول جاری کردیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان 15 اکتوبر کو ہونے والا میچ اب احمد آباد میں ہی 14 اکتوبر کو ہوگا جب کہ پاکستان اور سری لنکا کا میچ 10 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پہلے 12 اکتوبر کو ہونا تھا۔ کولکتہ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ اب 11 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ احمد آباد اور کولکتہ کے پولیس حکام نے مذہبی تہواروں کی وجہ سے سیکیورٹی کی فراہمی سے معذوری ظاہر کرتے ہوئے میچز کی تاریخ تبدیل کرنے کو کہا تھا۔ دیگر ری شیڈولڈ میچز میں انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان 10 اکتوبر کو ہونے والا میچ اب ڈے میچ ہوگا، پہلے یہ میچ ڈے نائٹ ہونا تھا۔


آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا میچ 13 اکتوبر کی بجائے 12 اکتوبر کو ہوگا، جبکہ نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کا میچ 14 کی بجائے 13 اکتوبر کو ہوگا۔افغانستان اور انگلینڈ کا میچ 14 کی بجائے 15 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کا میچ 12 کی بجائے 11 نومبر کو ہوگا، یہ ڈے میچ ہوگا۔بھارت اور نیدرلینڈز کے درمیان میچ اب 11 کی بجائے 12 نومبر کو کھیلا جائے گا۔