I
(لاہور،05 ستمبر2023ء)حضرت داتاگنج بخشؒ کے 980ویں سالانہ عرس کے
موقع پر داتاؒ دربار مسجد کے مرکزی ہال میں روحانی اور تبلیغی خطبات، مقالات اور مذاکروں کا سلسلہ مزید اَپ گریڈ کردیا گیا۔ عرس کے ان ایام میں کشف المحجوب کے خصوصی دروس اور تصوّف پر لیکچرز کا اہتمام جاری۔ ہجویریات کے ماہرین مختلف نشستوں میں اپنے خطبات و مقالات کے ذریعے حضرت داتا گنج بخشؒ کے فکرو فن طرزِ زیست اور اسلوب حیات سے آگاہی کا سامان فراہم کرنے کے لیے مستعد ہیں۔ جس میں بطور خاص نامور جامعات، دانشگاہوں اور علمی مراکز کے محققین شامل ہیں۔ اس کے ساتھ محافل سماع اور سبیل دودھ بھی اپنی روایتی شان و شوکت سے آراستہ ہے اور لاکھوں کی تعداد میں زائرین، اس سے استفادہ کر رہے ہیں۔