فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
28 Dec
A separate institution has been set up to take action against cyber crime: Dr. Omar Saif

سائبر کرائم کے خلاف کارروائی کیلئے الگ ادارہ قائم کردیا، ڈاکٹر عمر سیف

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ سائبر کرائم کے خلاف کارروائی کےلیے مطلوبہ آلات و مہارت پر مبنی الگ ادارہ قائم کردیا ہے۔ نگراں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ پیکا قانون کے تحت پاکستان کی سائبر اسپیس کا تحفظ بہت ضروری ہے۔ سائبر کرائم، آن لائن خرید و فروخت، سائبر بُلنگ، ہمارے شہریوں کے آن لائن ڈیٹا اور دیگر سروسز کا تحفظ، ان کو درپیش خطرات کی نشاندہی اور جرم و مجرم کے خلاف مؤثر کارروائی ہماری ذمہ داری ہے۔انہوں نے یہ بات بدھ کو اسلام آباد میں ڈیجیٹل پاکستان سائبر سیکیورٹی ہیکاتھون 2023 کی تقریب تقسیم انعامات سے بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کہی۔ تقریب کا اہتمام وزارت آئی ٹی کے ادارے نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ (اگنائٹ) کے تحت کیا گیا تھا۔


ڈاکٹر عمر سیف کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ سائبر کرائم کے خلاف کارروائی کےلیے کوئی مخصوص ادارہ موجود نہیں تھا اس لیے ایف آئی اے میں سائبر کرائم ونگ بنایا گیا جو ان امور کو دیکھتا تھا۔انہوں نے کہا کہ اب اس کیلئے تمام مطلوبہ آلات و مہارت پر مبنی الگ ادارہ قائم کردیا گیا ہے جس کا نام نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ہے۔آہستہ آہستہ سائبر کرائم کے خلاف کارروائی کا اختیار ایف آئی اے سے لے کر اس مخصوص ادارے کے سپرد کیا جارہا ہے جو سائبر کرائم کے خلاف مؤثر کارروائی کرسکے گا۔ جس سے پاکستان کی سائبر اسپیس، سرکاری و نجی اداروں کے ڈیٹا، بزنس ٹرانزیکشنز، اور شہریوں کی آن لائن سرگرمیاں محفوظ ہوسکیں گی۔وفاقی وزیر آئی ٹی نے بتایا کہ پاکستان میں پہلی نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم (نیشنل سرٹس) بھی قائم کردی گئی ہے، اس ادارے کے تحت سیکٹرول سرٹس بنائی جائیں گی یعنی سائبر کرائمز کے خلاف حکومت پاکستان نے مؤثر حکمت عملی کے تحت ایک پورا انفرا اسٹرکچر بنالیا ہے، جسے مکمل طور پر فعال کرنے کیلئے تیزی سے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ڈاکٹر عمر سیف نے سائبر سیکیورٹی ہیکاتھون کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے اس کے انعقاد پر اگنائٹ انتظامیہ کو سراہا اور مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ اس سال سعودی عرب میں ہونے والے بلیک ہیٹ کے سائبر سیکیورٹی مقابلے میں 6 ٹیموں نے پاکستان کی نمائندگی کی اور ان میں سے 4 کو ایونٹ میں حصہ لینے والی 250 بین الاقوامی ٹیموں میں سے ٹاپ 35 ٹیموں میں شامل کیا گیا۔نگراں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور اگنائٹ کی طرف سے یہ ایک پہلا اچھا قدم ہے اور مجھے امید ہے کہ اگلے سال ہونے والے بلی ہیٹ مقابلے میں ہماری کم از کم ایک ٹیم ٹاپ 10 ٹیموں میں شامل ہوگی۔


قبل ازیں خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو اگنائٹ عاصم شہریار حسین نے کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد اور لاہور میں ہونے والی ہیکاتھون کے مختصر احوال سے شرکاء کو آگاہ کیا۔انکا کہنا تھا کہ 6 شہروں میں ہونے والے مقابلوں میں 21 ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔ پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو بالترتیب 15 لاکھ، 10 لاکھ اور 5 لاکھ روپے کے نقد انعامات دیے گئے جبکہ ٹاپ تھری ٹیموں کو پہلے ہی بین الاقوامی اسپانسرشپ مل چکی ہے، جو پاکستانی ہنرمندوں کا عالمی سطح پراعتراف کا ثبوت ہے۔