فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
25 Jan
Alarming rise in the number of out-of-school children in Pakistan

پاکستان میں اسکول سے باہر بچوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ


پاکستان میں اسکول سے باہر بچوں کی تعداد میں تشویش ناک اضافہ ہو گیا۔اس حوالے سے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 2 کروڑ 62 لاکھ کے قریب بچے اسکول سے باہر ہیں۔پی آئی ای نے کہا کہ پنجاب میں ایک کروڑ 11 لاکھ سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہیں جبکہ سندھ میں 70 لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں 36 لاکھ سے زائد بچے اور بلوچستان میں 31 لاکھ سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہیں، اسلام آباد میں تقریباً 80 ہزار بچے اسکولوں سے باہر ہیں، اسکول جانے کی عمر کے 39 فیصد بچے اس وقت اسکول سے باہر ہیں۔2016-17ء میں اسکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد 44 فیصد تھی، 22-2021ء میں 39 فیصد بچے تعلیم سے محروم تھے، ہائر سیکنڈری سطح پر 22-2021ء میں 60 فیصد بچے اسکول سے باہر تھے۔