فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
20 Mar
Allah Walay Trust,'s Fifth Grand Iftar, A Remarkable, Example of Shia,-Sunni, Muslim Unity and Interfaith Harmony,
  1. اللہ والے ٹرسٹ کی جانب سے ادارہ منہاج الحسین میں منعقدہ افطار: مسلم اتحاد اور بین المذاہب ہم آہنگی کی شاندار مثال

 ریلیز19 مارچ 2025 
لاہور، ( یوتھ رپورٹر ) اللّٰه والے ٹرسٹ نے ادارہ منہاج الحسین میں اپنا پانچواں سالانہ بین المذاہب و بین المسالک افطار منعقد کیا، جس میں مسلمان برادری کے علاوہ مختلف مکاتب فکر اور مذاہب کے نوجوان رہنماؤں نے شرکت کی، جس سے مذہبی ہم آہنگی اور اتحاد کا عملی مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔
تقریب کا اہتمام اللّٰه والے ٹرسٹ کی ٹیم نے جناب شاہد لون کی قیادت میں کیا، جبکہ خصوصی شرکت ادارہ منہاج الحسین کے صدر، علامہ محمد سبطین اکبر نے کی۔ دیگر معزز مہمانوں میں ڈاکٹر جاتیندر سنگھ، عادبیش گل، کھیتا رام، شبّر حسین اکبر، وجاہت علی، رانا حسن افضل، حنین زیدی، رانا علی سلطان، چوہدری اویس، شہزاد روشن گیلانی، سید تجمل حسین شاہ،تحسین القادری، مظنفر خان، تحریم آرائیں، آنسہ عاصم، سحر کائنات، کنزہ وحید، مریم راشد، احمد حسن، امر حبیب جالب، شارق علی شارق، علی بخاری، سید تقی شاہ اور دیگر  شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران مسلمانوں نے روزہ افطار کیا اور ایک ساتھ نماز مغرب ادا کی، جبکہ ہندو، سکھ اور عیسائی برادری کے مہمانوں نے بھی بین المذاہب ہم آہنگی کے جذبے کے تحت شرکت کی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ مقررین نے اتحاد، رواداری اور بھائی چارے کی اہمیت پر زور دیا، جو معاشرتی استحکام اور پرامن بقائے باہمی کے لیے ناگزیر ہیں۔
یہ تقریب اللّٰه والے ٹرسٹ کی بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ایک کامیاب اور مؤثر قدم ثابت ہوئی۔ تقریب کے اختتام پر ادارہ منہاج الحسین کی انتظامیہ نے معزز مہمانوں میں قرآن پاک اور سالانہ ڈائری کا تحفہ پیش کیا۔