فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
12 Oct
An Israeli woman,'s rant about Hamas, fighters went viral, on social media,

حماس فائٹرز سے متعلق اسرائیلی خاتون کی روداد سوشل میڈیا پر وائرل


اسرائیلی خاتون کا ماضی میں دیا گیا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، جس میں وہ حماس سے متعلق گردش کرتی منفی خبروں کا تدارک کر رہی ہیں۔مختلف سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں اسرائیلی خاتون کو اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے سُنا جا سکتا ہے۔خاتون نے بتایا کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ اپنے گھر میں اکیلی تھیں کہ چند حماس کے فائٹرز ان کے گھر میں گھس آئے، جس کے باعث وہ خوف زدہ ہو گئیں، لیکن ان میں سے ایک نے کہا کہ گھبرائیں نہیں، میں مسلمان ہوں، میں آپ لوگوں کو تکلیف نہیں پہنچاؤں گا۔خاتون نے بتایا کہ یہ سن کر مجھے حیرانی ہوئی، میں اپنے بچوں کے ساتھ خاموشی سے بیٹھ گئی، ایک فائٹر اندر سے کرسی لے آیا، ہمارے گھر کے اندر اور باہر کافی سارے فائٹرز تھے ان میں سے ایک کو کیلا نظر آیا تو اس نے کھانے کے لیے مجھ سے اجازت طلب کی۔خاتون نے ہنستے ہوئے بتایا کہ میں نے اسے اجازت دے دی۔انٹرویو لینے والے صحافی نے سوال کیا کہ اور بچے کیسا محسوس کر رہے تھے؟خاتون نے جواب دیا کہ بڑا بچہ تو پریشان تھا، لیکن چھوٹی بچی بے فکر اپنے ٹیبلیٹ سے کھیل رہی تھی، ہمیں ان کے ہاتھوں میں موجود ہتھیاروں سے پریشانی ہو رہی تھی لیکن ہم ایک دوسرے کو دلاسہ دے رہے تھے۔خاتون نے بتایا کہ وہ آپس میں عربی زبان میں باتیں کر رہے تھے تو میرا بیٹا مجھ سے کہنے لگا کہ مجھے لگتا ہے یہ شاید ہم سے معافی مانگنے کا طریقہ سوچ رہے ہیں۔خاتون نے انٹرویو کے اختتام میں بتایا کہ فائٹرز تقریباً 2 گھنٹوں تک ہمارے گھر میں رہے اور جاتے ہوئے دروازہ بند کر کے چلے گئے۔خاتون کی رُوداد سن کر انٹرویو لینے والا صحافی بھی حیران رہ گیا جس نے کہا کہ بس، اتنا ہی؟۔