فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
12 Oct
Arab League meeting, Demand action, from the, international community, for a cease, fire in Gaza,

عرب لیگ اجلاس: غزہ میں جنگ بندی کیلئے عالمی برادری سے کارروائی کا مطالبہ


عرب لیگ کے اجلاس میں غزہ میں جنگ بندی کے لیے عالمی برادری سے فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کردیا گیا۔اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ پر عرب لیگ کے اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔اعلامیے کے مطابق عرب وزرائےخارجہ نے غزہ میں کشیدگی اور بگڑتی صورتحال کا جائزہ لیا اور اجلاس میں فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق جنگ جاری رہنے کی صورت میں انسانی مسائل اور المناک صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا اور عالمی برادری سے جنگ بند کرانے اور خطے کو خطرے سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔اعلامیے میں غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے اور انسانی امداد کی ترسیل کی فوری اجازت دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔فلسطینی وزیرِ خارجہ ریاض المالکی نے مطالبہ کیا ہے کہ جنگ اور جارحیت بند کی جائے، غزہ پٹی کے شہریوں کو بنیادی ضروریات فوری فراہم کی جائیں۔