فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
09 Aug
Arshad Nadeem, will be warmly welcomed by, Malik Muhammad Ahmed Khan,

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ ارشد ندیم نے نہ صرف پاکستان کا مقدمہ لڑا بلکہ جیتا بھی، ان کا شایان شان استقبال کریں گے۔

گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کھڈیاں میں شجر کاری مہم کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے کہا کہ اپوزیشن ارکان کی غیر اخلاقی حرکات برداشت نہیں کی جا سکتی تھیں، اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے دوران حکومتی بینچز کو خاموش رہنے کا پابند کرتا ہوں۔
ملک محمد احمد خان نے کہا کہ اپوزیشن ارکان نے جس کی ایما پر غیر اخلاقی حرکات کیں وہ آج معافی مانگ رہا ہے.انہوں نے کہا کہ معاملہ سیاسی ڈیل کا نہیں معاملہ جرائم کا ہے، سرحدوں کی حفاطت کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے میرا فخر ہیں۔
ملک محمد احمد خان نے کہا کہ بجلی کے بھاری بل عوام کیلئے بہت تکلیف دہ ہیں۔ جج صاحبان، ریاستی اداروں کی قیادت سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ سر سبز کھڈیاں کی مہم جلد بہترین شکل اختیار کرلے گی، شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا اب اس کی حفاظت بھی کریں گے، شجر کاری آگاہی مہم کو اسکولوں کے نصاب میں بھی شامل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم شجر کاری مہم میں فعال کردار ادا کرے گا، 10 ہزار پودے ضلعی انتظامیہ کے حوالے کردیے گئے ہیں، بلین ٹری ان کی کوشش تھی، میں اس پر کوئی رائے نہیں دوں گا، بلین ٹری سے متعلق خیبرپختونخوا کے لوگ زیادہ بہتر بتا سکتے ہیں۔ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ ماحول کی بہتری کیلئے پلاسٹک کا استعمال روکنا اور شجرکاری کرنا ہوگی، پلاسٹک کے استعمال کو روکنا قومی فریضہ سمجھیں اور اسے روکیں۔