فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
04 Oct
Cases of Ashob Chashma start decreasing in Punjab

پنجاب میں آشوب چشم کے کیس کم ہونے لگے


پنجاب کے محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں آشوبِ چشم کے کیس کم ہونے لگے ہیں۔محکمۂ صحت کے حکام نے کہا ہے کہ پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 134 کیسز رپورٹ ہوئے، ایک روز پہلے آشوب چشم کے 10 ہزار269 کیسز سامنے آئے تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ لاہور میں 236، ملتان میں 113، خانیوال میں 95 اور چنیوٹ میں 82 افراد آشوبِ چشم سے متاثر ہوئے ہیں۔

محکمۂ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ 3 ماہ میں آشوبِ چشم کے متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 879 تک جا پہنچی ہے۔حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ رواں سال بہاول پور میں77 ہزار 706، فیصل آباد میں 31 ہزار 41 افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ شیخو پورہ میں 28 ہزار 112 اور لاہور میں 23 ہزار 869 افراد آشوبِ چشم سے متاثر ہوئے ہیں۔