فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
28 Jul
Chaudhry Nisar Khan, And, Tehseen Al Qadri, meeting with, Governor Punjab, Sardar Salim Haider Khan,


گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے چوہدری نثار خان  تحسین القادری کی ملاقات 

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کو ویلکم اور گلدستہ پیش کیا اور مبارکباد دی اور ملائیشیا سے پاکستان میں سرمایہ کاری لانے پر تبادلہ خیال کیا گیابیرونی سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں مواقع سازگار ہیں:

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان  کی وفد سے گفتگولاہور(یوتھ رپورٹر) چوہدری نثاراحمد خان پاک ملائیشیا بزنس ایسوسی ایشن میں ایک وفد جس میں  یوتھ انٹرنیشنل میگزین کے منیجنگ ایڈیٹر تحسین القادری نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان  سے ملاقات کی ملائیشیا سے پاکستان میں سرمایہ کاری لانے اور ملکی معاشی صورتحال پر گورنر پنجاب سے تبادلہ خیال کیا،گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے اقدامات حوصلہ افزا ہیں ،بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں ساز گار مواقع موجود ہیں،جوغیر ملکی کمپنیاں  سرمایہ کاری کر رہی ہیں انہیں ہر طرح کی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، دیار غیر میں رہنے والے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ اوورسیز پاکستانی ملک میں سرمایہ کاری لانے اور دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے کیلئے کام کریں گورنر پنجاب سے ملاقات میں  پاک ملائیشیا بزنس ایسوسی ایشن چوہدری نثار احمد خان اور تحسین القادری منیجنگ ایڈیٹریوتھ انٹرنیشنل میگزین لاہور سے ون ٹو ون ملاقات کا ایجنڈا تھا وفد کا وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کے درمیان تعلقات کو فروغ دینا سرمایہ کاروں کے ساتھ پاکستان، تعلیمی اداروں میں سیاحت کے معیار کو بلند کرنا تھا، پنجاب کے لیے ای پورٹلز کے ذریعے گڈ گورننس کے معاملے میں امن و امان کی تعمیر کی صلاحیتوں کو اپ گریڈ کیا جانا چاہیے، اور صنعتی معاون کمیونٹیز کو بڑھانا اہم موضوعات تھے۔ اور آخر پر چوہدری نثار خان نے گورنر پنجاب کو پاک ملائیشیا بزنس ایسوسی ایشن کی شیلڈ پیش کی،