فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
28 Dec
Death prediction system developed

موت کی پیش گوئی کرنے والا سسٹم تیار

ڈنمارک کے محققین نے ایک مصنوعی ذہانت (آرٹیفشل انٹیلی جنس) چیٹ باٹ تیار کیا ہے جو  78 فیصد درستگی کے ساتھ انسان کی موت کا اندازہ لگاسکتا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹیکنیکل یونیورسٹی آف ڈنمارک (DTU) کے محققین نے ایک آرٹیفشل انٹیلی جنس (AI) پر مبنی موت کی پیشگوئی کرنے والا چیٹ باٹ تیار کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ (AI Life2vec) سسٹم اپنی پیش گوئیوں کے لیے انسانوں کی ذاتی معلومات جیسے صحت، تعلیم، پیشے اور آمدنی کا استعمال کرتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس ماڈل نے 2008ء سے 2020ء تک 60 لاکھ افراد کے صحت اور لیبر مارکیٹ کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا اور 78 فیصد درستگی کی شرح کے ساتھ موت کی صحیح پیشگوئی کی۔