حضرت ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبیلہ اسد کے ایک شخص کو عامل مقرر کیا، جسے ابن لبیتہ کہا جاتا تھا۔ جب وہ واپس آیا تو اس نے کہا: یہ مال مسلمانوں کا ہے اور یہ مجھے ہدیہ کیا گیا ہے تو جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منبر پر کھڑے ہو کر خطبہ ارشاد فرمایا، جس میں اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء کے بعد فرمایا: عاملوں کو یہ کیا ہوگیا ہے کہ میں انہیں مقرر کرتا ہوں تو یہ کہتے ہیں کہ یہ مال تمہارا ہے اور یہ مجھے ہدیہ کیا گیا ہے۔ یہ اپنی ماں کے گھر میں کیوں نہیں بیٹھ جاتے کہ میں دیکھوں کہ لوگ انہیں ہدیہ دیتے ہیں یا نہیں۔ (صحیح بخاری۔ صحیح مسلم)