فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
16 Jan
Distribution of property among, Chaudhry brothers, the matter of division of Zahoor Palace, reached the court,

چوہدری برادران میں جائیداد کا بھی بٹوارہ، ظہور پیلس کی تقسیم کا معاملہ عدالت پہنچ گیا

چوہدری شجاعت کی درخواست پر عدالت نے گھرمیں تعمیرات اور موجودہ صورتحال تبدیل کرنے پر حکم امتناع جاری کردیا

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت نے ظہور پیلس کی تقسیم کیلئے سول کورٹ سے رجوع کرلیا۔
چوہدری برادران میں سیاست کے بعد جائیداد کا بھی بٹوارہ ہوگیا اور ظہور پیلس کی تقسیم کیلئے پٹیشن دائر کردی گئی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز الٰہی اور ان کی بہنیں گھر پرویز الٰہی کے نام کرانا چاہتے ہیں، یہ لوگ مجھے غیر قانونی طریقے سے بے دخل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فریقین کو جائیداد تقسیم کرکے حصہ دینے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے گھرمیں تعمیرات اور موجودہ صورتحال تبدیل کرنے پر حکم امتناع جاری کردیا اور پرویز الٰہی، قیصرہ الٰہی، سمیرا الٰہی اور کشور سلطانہ کو 19جنوری کو طلب کرلیا۔