I
فواد چوہدری کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 اور این اے 61 جہلم سے الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار دے دیا گیا۔
راولپنڈی میں فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔
دوران سماعت ریٹرننگ آفیسر (آر او) کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے فواد چوہدری کو الیکشن لڑنے کےلیے نااہل قرار دیا گیا۔الیکشن ٹربیونل کے جج چوہدری عبدالعزیز نے فواد چوہدری کی اپیل خارج کر دی۔