فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
15 Aug
General elections to be held in February 2024: Rana Sana

عام انتخابات فروری 2024ء میں ہوں گے، رانا ثناء

سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے عام انتخابات فروری 2024ء میں ہونے کا دعویٰ کردیا۔جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پارٹی قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کو بھی فروری 2024ء میں الیکشن کا پورا یقین ہے۔

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات رواں برس اکتوبر میں ہوتے تو نواز شریف اب تک واپس آچکے ہوتے، الیکشن آئندہ برس فروری میں ہوں گے۔سابق وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی کےلیے ستمبر یا اکتوبر مناسب وقت ہے لیکن وہ کب آئیں گے؟ یہ اعلان قائد خود کریں گے یا پارٹی کرے گی۔اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان آمد پر نواز شریف کا فقید المثال استقبال کریں گے، وہ واپسی پر ن لیگ کی انتخابی مہم چلائیں گے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف نے 2 مرتبہ ملک کو بحران سے نکالا، موجود ہ حالات میں بھی قوم اُن ہی کی بات سنے گی۔انہوں نےکہا کہ نگراں سیٹ اپ کے ساتھ ملک آگے نہیں چل سکتا ہے، اسٹیبلشمنٹ بھی الیکشن 90 دن میں ہی چاہتی تھی۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنے انتخابی نشان پر الیکشن لڑے۔اُن کا کہنا تھاکہ 9 مئی کے جتھے کے کسی رکن کوانتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ریاست پرحملہ کرنے والوں کو اسی ریاست میں سیاست کرنے کا حق نہیں ہونا چاہیے، 9 مئی واقعات میں ملوث افراد کے خلاف ثبوت موجود ہیں۔