فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
17 Oct
Great progress in trade relations between Pakistan and China

پاکستان اور چین کے تجارتی تعلقات میں بڑی پیشرفت


پاکستان اور چین کے تجارتی تعلقات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق چینی کمپنی کے ساتھ 2 ارب ڈالرز برآمدات بڑھانے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔وزارت تجارت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پاک چین دوطرفہ سرمایہ کاری و تجارت بڑھانے کا معاہدہ ہوا، معاہدہ وزیر صنعت و تجارت گوہر اعجاز کے دورۂ چین کے دوران ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت چینی کمپنی پاکستان کنسورشیم قائم کرے گی، چینی کمپنی پاکستان سے لال مرچ، گوشت سمیت دیگر مصنوعات درآمد کرے گی۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چینی کمپنی پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبہ شروع کرے گی۔