فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
06 Sep
How much debt does Pakistan have? State bank  released the details.

پاکستان پر قرض کتنا؟ اسٹیٹ بینک نے تفصیلات جاری کر دیں

اسٹیٹ بینک نے پاکستان کے قرض کی تفصیلات جاری کر دیں، رواں سال مارچ میں مجموعی قرض 57 ہزار 122 ارب 50 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔فروری میں پاکستان کا مجموعی قرض 54 ہزار 400 ارب روپے تھا، مارچ میں پاکستان کے قرض میں فروری کے مقابلے میں 2 ہزار 685 ارب روپے کا اضافہ ہوا جو 4.9 فیصد بنتا ہے۔دسمبر 2022 میں پاکستان کا مجموعی قرض 51 ہزار 58 ارب 20 کروڑ روپے تھا، جون 2022 میں پاکستان کا مجموعی قرض 47 ہزار 832 ارب 40 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔گزشتہ سال مارچ میں پاکستان کا مجموعی قرض 43 ہزار 12 ارب 70 کروڑ روپے تھا جو رواں سال 32.8 فیصد اضافے سے 57 ہزار 122 ارب روپے ہوگیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ 2022 سے مارچ 2023 کے عرصے میں پاکستان کے قرض میں 14 ہزار 109 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی اعلامیے میں بتایا ہے کہ حکومتِ پاکستان کا قرض اس وقت کتنا ہو چکا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کا قرض جولائی میں 907 ارب روپے بڑھا ہے۔اعلامیے میں اسٹیٹ بینک نے بتایا ہے کہ جولائی 2023ء کے اختتام پر حکومت کا قرض 61 ہزار 700 ارب روپے ہو گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت کا قرض ایک مہینے میں ڈیڑھ فیصد بڑھا ہے۔اعلامیے میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ حکومتِ پاکستان کے مجموعی قرض میں 39 ہزار ارب روپے مقامی قرض ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حکومت کا بیرونی قرض 22 ہزار 73 ارب روپے ہے۔