I
بادشاہی مسجد میں ہم آہنگی کے فروغ کے لیے 'خیالِ نو' تنظیم اور سماجی کارکنان کی مولانا سید عبدالخبیر آزاد کی میزبانی میں افطار و نماز
لاہور ( یوتھ رپورٹر) بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے معروف تنظیم خیالِ نو کے اراکین نے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی و خطیب بادشاہی مسجد، مولانا سید عبدالخبیر آزاد کی میزبانی میں بادشاہی مسجد لاہور میں افطار و نماز کا اہتمام کیا، جس میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ خیالِ نو کے نمائندگان سید حنین زیدی، سید شہزاد روشن گیلانی اور اسد اعوان نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا، جبکہ سید حنین زیدی نے مولانا سید عبدالخبیر آزاد کی بہترین میزبانی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں سماجی و تعلیمی کارکنان بشمول سید اعجاز بخاری، انجم رضا، وجاہت علی، عامر کاظمی، میثم شمسی، توقیر کھرل، فرید احمد مصطفی، رانا علی سلطان، تحسین القادری، حافظ محمد سعد ارشاد، عاطف جاوید، اے ار ماڈھا اور دیگر نے شرکت کی۔ نمازِ مغرب باجماعت ادا کی گئی اور تقریب کا اختتام انسانی ہمدردی، مسلم بھائی چارے کے فروغ اور ملک کی سلامتی، امن اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کے ساتھ ہوا۔