I
دنیا بھر میں 4.2 ارب سے زیادہ لوگ جو دنیا کی نصف سے زیادہ آبادی ہیں، وہ 2024ء میں اپنے اپنے ملکوں میں ہونے والے انتخابات میں حصہ لیں گے۔غیرملکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل کے مطابق 78 ممالک اگلے سال 83 قومی سطح یا دیگر انتخابات کرائیں گے اور پھر دنیا میں ایسا 2048ء تک دوبارہ دیکھنے میں نہیں آئے گا۔دنیا بھر میں انتخابات کا یہ سلسلہ جنوری کے پہلے ہفتے میں شروع ہوجائے گا اور اس دوران ایشیائی ممالک کے شہری سب سے زیادہ اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرتے دیکھ جاسکیں گے۔جنوری میں بنگلادیش جبکہ فروری میں پاکستان اور انڈونیشیا میں انتخابات ہوں گے جبکہ مئی میں جنوبی افریقا میں بھی انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق برازیل اور ترکیا جیسے کچھ ملکوں میں عام انتخابات نہیں ہوں گے لیکن یہاں مقامی یا بلدیاتی انتخابات ہوں گے جس میں پورا ملک حصہ لے گا۔ اسی طرح یورپی یونین کے 27 رکن ممالک بلاک کی اگلی پارلیمنٹ کا انتخاب کریں گے۔امریکا اور روس میں بھی صدارتی الیکشن 2024ء میں ہوں گے جبکہ جی 7 اور جی 20 میں شامل کچھ ممالک میں بھی اگلے سال الیکشن ہوں گے۔علاوہ ازیں 2024ء میں الجیریا، کھانا، چاڈ، تونیسیا، نمیبیا اور روانڈا سمیت دیگر ممالک میں بھی الیکشن شیڈول ہیں۔یورپ میں بھی اگلے 12 مہینوں میں 10 سے زیادہ پارلیمانی اور صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں جہاں فن لینڈ، بیلاروس، پرتگال، یوکرین، سلواکیہ، آئس لینڈ، بیلجیئم، یورپی پارلیمنٹ، کروشیا، آسٹریا، جارجیا اور رومانیہ میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔