I
پاکستان میں 75 سالوں سے سود کا نظام قائم ہے، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ یہ جلسہ نہیں ہے سود کے خلاف اعلان جنگ اور جہاد ہے، راولپنڈی میں محمد مسعود نے سود کی وجہ سےخودکشی کی۔آرٹس کونسل ملتان میں سودی نظام کے خلاف کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد مسعود اور ان کی طرح سیکڑوں ہزاروں افراد سود کا شکار ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اللّٰہ نے فرمایا ہے کہ سود میرے خلاف اعلان جنگ ہے۔ یہاں 75 سالوں سے سود کا نظام قائم ہے۔ قائداعظم نے اسٹیٹ بینک کو کہا تھا کہ سودی نظام ختم کرو۔