I
۲۳ مارچ ۲۰۲۵
یوم پاکستان کے توسط سے مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز کے زیراہتمام بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد -
37 ممالک کے نمائیندوں نے شرکت کرکے اپنی پاکستان سے لازوال محبت کا اظہار کیا۔
مہر شمس نے جاپان سے تلاوات سے آغاز کیاور متحدہ عرب امارات کے سیکرٹری جنرل راجہ ابوبکر آفندی نے نعتیہ اشعار پڑھے۔
بیرسٹر امجد ملک نے کانفرنس کے آغاز میں کہا کہ میری طرف سے تمام اہل وطن، اندرون و بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں اور اوورسیز کمیونٹی کو یوم پاکستان کی دلی مبارکباد۔اللہ تعالیٰ پاکستان کو تا قیامت سلامت رکھے اور اسے ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے، آمین۔ آج کا دن ہمیں قراردادِ پاکستان کی یاد دلاتا ہے، جب برصغیر کے مسلمانوں نے ایک علیحدہ، خودمختار ریاست کے قیام کا عزم کیا۔ ہمیں اس دن کو محض ایک تقریبی موقع کے طور پر نہیں بلکہ اپنے عزم کی تجدید کے دن کے طور پر منانا چاہیے، جس طرح ایک خوددار اور باوقار قوم اپنی آزادی کی قدر کرتی ہے۔
بیرسٹر امجد ملک نے فرداً فرداً مختلف چیپٹر کے صدور کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا موقع دیا۔ امریکہ،برطانیہ ،سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات جاپان ،کوریا ، چائنہ، اٹلی، پرتگال، آسٹریا ، ترکی، کینیڈا آسٹریلیا ، بحرین ، عمان ، سمیت مخلتف پاکستانی آبادی رکھنے والے ممالک کے لیگی چیپٹرزکے نمائیندگان اور عہدیداران کی بھرپور شرکت۔
قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف ، وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف ، اور ڈپٹی وزیراعظم و صدر انٹرنیشنل افئیرز سینیٹر اسحٰق ڈار صاحب کے پیغامات پڑھے گئے۔
کانفرنس کے اختتام پر پاکستان کے لئے دعا کی گئی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔
اینڈ :-