فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
05 Oct
Iqra University North Campus Dengue Awareness Session News

 اقراءیونیورسٹی نارتھ کیمپس میں ڈینگی بخار کے بڑھتے ہوئے واقعات سے نمٹنے کے لیے آگاہی سیشن کا انعقاد کیاگیا۔
ڈینگی کی علامات میں بخار، سردی لگنا، سر درد، پٹھوں میں درد، جوڑوں میں درد اور سفید خون کی کمی بھی شامل ہے، ڈاکٹر مشتاق احمد
اقراءیونیورسٹی میںطلباءو طالبات کو آگاہ کرنے کے لیے ہم ایسے آگاہی سیشنز، سیمیناراور ورکشاپس مستقبل میں منعقد کرواتے رہیں گے،ڈاکٹر علی رضا
کراچی( )ڈینگی بخار مچھر سے پھیلنے والا انفیکشن ہے جس سے بچاو ¿ کے لیے اجتماعی کوششوں کی اشد ضرورت ہے اور ڈینگی سے بچاو ¿ کے بارے میں درست معلومات فراہم کر کے سندھ میں ڈینگی کے کیسز کی تعداد کو نمایاں طور پر کم کیا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ویکٹر بورنہ ڈیسیزہیلتھ ڈپارٹمنٹ سندھ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مشتاق احمد نے اقراءیونیورسٹی نارتھ کیمپس میں منعقدہ ” ڈینگی سے آگاہی “ کے سیشن میں کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ ڈینگی کی علامات میں بخار، سردی لگنا، سر درد، پٹھوں میں درد، جوڑوں میں درد اور سفید خون کی کمی بھی شامل ہے۔جس سے بچنے کے لیے وزارت صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنابے حد ضروری ہے تاکہ ڈینگی جیسے مرض پر تیزی سے قابو پایا جاسکے۔اقراءیونیورسٹی نارتھ کیمپس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سید علی رضا نے کہاکہ تعلیم صحت عامہ میں اہم کردار ادا کرتی ہے بیداری پیدا کرنے، احساس ذمہ داری کو فروغ دینے اورآس پاس کے لوگوں کی صحت کی حفاظت کے لیے فعال حصے دار بننے کی ترغیب دیتی ہے۔انھوں نے کہاکہ معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے اقراءیونیورسٹی نارتھ کیمپس کے شعبہ ہیلتھ سائنسز میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباءو طالبات کو آگاہ کرنے کے لیے ہم ایسے آگاہی سیشنز، سیمیناراور ورکشاپس مستقبل میں منعقد کرواتے رہیں گے تاکہ نوجوانوں کو مستقبل میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ایچ او ڈی شعبہ فزیکل تھراپی ڈاکٹر سعد سلیم نے کہا کہ ڈینگی بخار کا فوری طور پر انتظام اور علاج بے حد ضروری ہے ڈینگی کی علامات کو سمجھنا، طبی مدد حاصل کرنا اور مچھروں کے کاٹنے سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنابہتر اقدام ہے۔ اقراءیونیورسٹی نارتھ کیمپس میں ایسے سیمینار،سیشنز اور ورکشاپس اس لیے منعقد کروائے جاتے ہیں تاکہ طلباءو طالبات تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ان مہلک بیماریوں کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کرسکیں۔تقریب کے اختتام پر اقراءیونیورسٹی نارتھ کیمپس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سید علی رضا نے ویکٹر بورنہ ڈیسیزسندھ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مشتاق احمد کو شیلڈ پیش کی اور نظامت کے فرائض ڈاکٹرربیقہ سلیم نے سر انجام دیئے۔



An awareness session was conducted at the Iqra University North Campus to address the increasing cases of dengue fever.Highlight that dengue symptoms include fever, headache, muscle pain, joint pain, and a decrease in white blood cells. Dr. Mushtaq AhmedTo educate students, we will continue organizing such awareness sessions, seminars, and workshops in the future at the university, stated Dr. Ali Raza.Karachi: Dengue Fever is an infection spread by mosquitoes, and it requires intense social efforts for prevention. Providing accurate information about dengue prevention can significantly reduce the number of dengue cases in Sindh. These thoughts were expressed by Dr. Mushtaq Ahmed, Deputy Director General of the Vector Borne Diseases Sindh Department of Health, during a "Dengue Awareness" session held at the Iqra University North Campus.He stated that dengue symptoms include fever, headache, joint pain, muscle pain, and a decrease in white blood cells. It is crucial to act on the precautionary measures issued by the Sindh Health Department to effectively control diseases like dengue and prevent their rapid spread.Professor Syed Ali Raza, Director Campus Iqra University North Campus, emphasized the importance of education in public health, promoting awareness, and encouraging students to actively participate in safeguarding the health of the community. He mentioned that the Health Sciences department of Iqra University North Campus would continue to organize awareness sessions, seminars, and workshops in the future to educate young Students so that they are well-prepared to face any health challenges in the future.HOD Dr. Saad Saleem, an expert in physical therapy, stressed the immediate need for management and treatment of dengue fever. Understanding dengue symptoms, seeking medical assistance, and adopting precautionary measures to prevent mosquito bites are crucial steps in dealing with this disease.Iqra University North Campus conducts such seminars, sessions, and workshops to ensure that students not only excel in their educational pursuits but also gain awareness about life-threatening diseases. At the end of the event, Dr. Syed Ali Raza, Director Iqra University North Campus, presented a shield to Dr. Mushtaq Ahmed, Deputy Director General of Vector Borne Diseases, and Dr. Rabiqa Saleem, the convener of the event, concluded the proceedings