فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
25 Jan
It will be possible to see the moon for a long time this month.

چاند کا نظارہ کرنے والوں کے لیے خوش خبری، رواں ماہ چاند قمری چکر سست روی سے پورا کرے گا جس کی وجہ سے طویل دورانیے کے لیے چاند کا نظارہ ممکن ہوگا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال کا پہلا مکمل چاند پاکستانی وقت کے مطابق آج رات دیکھا جاسکے گا جسے ’وولف مون‘ کا نام دیا گیا ہے۔
آج رات نظر آنے والا یہ چاند قمری چکر کے اگلے مرحلے میں داخل ہونے کے لیے 8 دن، 5 گھنٹے اور 24 منٹ کا طویل سفر طے کرے گا، جو 2 فروری کو پورا ہوگا۔ عموماً قمری چکر کا یہ دورانیہ 7 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قمری چکر کا انحصار چاند کے بیضوی مدار پر ہے، زمین کے قریب ہونے پر تیز اور دور ہونے پر سست رفتاری سے اپنا سفر مکمل کرتا ہے۔