فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
05 Oct
Lahore: There will be a fine of 3 thousand rupees for washing cars in homes

لاہور: گھروں میں گاڑیاں دھونے پر 3 ہزار روپے جرمانہ ہو گا



لاہور ہائی کورٹ میں اسموگ کے تدارک سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے لاہور میں غلط جگہ گاڑی پارک کرنے پر 5 ہزار جبکہ گھر میں گاڑی دھونے پر 3 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ گھر میں گاڑی دھونے پر جرمانہ واسا کے خزانے میں جائے گا، ملک میں پانی کا مسئلہ انتہائی سنجیدہ ہوتا جا رہا ہے۔سماعت کے دوران عدالت نے شہر میں ترقیاتی منصوبے شروع ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا کہ نگراں حکومت کو ترقیاتی منصوبے شروع کرنے میں پتہ نہیں اتنی کیا جلدی ہے، اسموگ کا سیزن شروع ہو چکا ہے اس کے لیے 6 ماہ پہلے تیاری کرنی پڑتی ہے۔عدالت نے دورانِ سماعت استفسار کیا کہ کیا ترقیاتی منصوبے 4 ماہ روک نہیں سکتے تھے؟