فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
05 Oct
Last month was world's warmest September: European meteorologists

گزشتہ مہینہ دنیا کا گرم ترین ستمبر رہا: یورپی ماہرینِ موسمیات


یورپی موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ مہینہ دنیا کا گرم ترین ستمبر تھا۔موسمیاتی مانیٹر یورپی یونین نے بتایا ہے کہ ماہِ ستمبر گزشتہ ریکارڈز کے مطابق دنیا کا گرم ترین ستمبر رہا ہے۔موسمیاتی مانیٹر یورپی یونین کے مطابق شمالی نصف کرے کے موسمِ گرما کے دوران ریکارڈ توڑ عالمی درجۂ حرارت بڑھا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل موسم سے متعلق سائنسدانوں کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ رواں سال کا موسمِ گرما تاریخ کا گرم ترین موسم ثابت ہوا ہے۔1940ء سے موسمیاتی ریکارڈ کو مرتب کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں یہ انکشاف ہوا تھا کہ رواں سال جون سے اگست 2023ء کے دوران دنیا کا درجۂ حرارت گزشتہ برسوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ دیکھنے میں آیا۔یہ بات یورپی یونین کے موسمیاتی ادارے Copernicus Climate Change Service کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتائی گئی تھی۔