فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
15 Mar
Macroni Roll Recipe

میکرونی رولز

اجزاء: میکرونی ایک کپ، چیڈر چیز(کش کیا ہوا) کپ، پیاز(باریک کٹی ہوئی) ایک عدد(درمیانہ)، ہری مرچ(باریک کٹی ہوئی) 5-4عدد، گرم مصالحہ (پاؤڈر ) چائے کا چمچہ، نمک حسب ذائقہ، ہرا دھنیا(باریک کٹا ہوا) حسب ذائقہ، انڈے دو عدد، بریڈ کرمز حسب ضرورت، میدہ حسب ضرورت، تیل تلنے کے لئے۔ترکیب:میکرونی کو فوڈ پرسیسر میں ڈال کر اچھی طرح گرائنڈ کر لیں۔ چیڈر چیز، ہری مرچ، پیاز، ہرا دھنیا کو بھی ساتھ ہی گرائنڈ کر لیں۔ ایک باؤل میں اس مرکب کو ڈالیں۔ اس میں نمک، کالی مرچ پاؤڈر گرم مصالحہ پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ ہتھیلی پر ہلکا سا تیل لگا کر ان کو رولز کی شکل دیں اور ریفریجریٹر میں 20-15منٹ کیلئے رکھ دیں۔ انڈے پھینٹ کر میدے، پھر انڈے پھر بریڈ کرمز میں اچھی طرح رول کر لیں۔ تیل گرم کر یں اور رولز کو تیل میں ڈیپ فرائی کر لیں۔ گولڈن ہونے پر نکا لیں۔ ٹماٹو کیچپ کے ساتھ سرو کر یں۔