March 28, 2025, Punjab Overseas Pakistani Commission Punjab, International E-Open kachari,
March 28, 2025, Punjab Overseas Pakistani Commission Punjab, International E-Open kachari,
28 Mar
28 مارچ 2025پنجاب اووسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کیا انٹرنیشنل ای- کھلی کچہری کی گئی-
28 مارچ 2025پنجاب اووسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کیا انٹرنیشنل ای- کھلی کچہری کی گئی-
وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن بیرسٹر امجد ملک نے بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل سنے.امریکہ ، کینیڈا، سعودی عرب، یو اے ای، اٹلی, ملیشیا، ساؤتھ افریقہ و دیگر ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے اپنے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا لاہور (یوتھ رپورٹر) پنجاب اووسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کی تاریخ میں دوسری مرتبہ ماہانہ ای- کچہری ہوئی۔ وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک نے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے مسائل سنے۔امریکہ ، کینیڈا، سعودی عرب، یو اے ای، اٹلی ، ساؤتھ افریقہ و دیگر ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے اپنے مسائل کے بارے میں اگاہ کیا۔ اور شکایات نمبر نوٹ کی مسائل کے حل کے لئے وائس چیئرپرسن نے موقع پر افسران کو احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیز ہمارا اثاثہ ہیں، ان کے مسائل حل کرنا میری پہلی ترجیح ہے۔ اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے دروازے سب کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں اور کھلے رہے گے ۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے حکومت انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔انکا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کو ون ونڈو آپریشن میں تبدیل کریں۔ حکومت چاہتی ہے کہ اوورسیز کی شکایات کے حل کے علاوہ باقی تمام خدمات بھی مہیا کی جائیں۔بہت جلد ضلع کی سطح پر تمام کمیٹیاں فعال ہو جائیں گی ۔ اوورسیز پاکستانی ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ اس ای- کچہری میں کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب مرزا نصیر عنایت اور او پی سی کے اعلیٰ افسران بھی موقع پر موجود تھے- اگلی کچہری اپریل کے آخر میں ہوگی۔