فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
04 Sep
Mobile phone, use may increase, risk of cardiovascular, disease during exercise, study finds,

موبائل فون کا ورزش کے استعمال سے امراض قلب کے ساحل کو ترقی دے سکتا ہے، تحقیق

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق مسلسل موبائل فون کے استعمال سے امراض قلب کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔ 
محققین کے مطابق موبائل فون کا باقاعدگی سے استعمال دل کی بیماریوں کے خطرات کو بہت زیادہ بڑھا سکتا ہے، بالخصوص ایسا ان افراد میں زیادہ ہوتا ہے جو سگریٹ نوشی کرنے کے علاوہ ذیابیطس کے مرض میں بھی مبتلا ہوں۔کینیڈین جرنل آف کارڈیالوجی میں شائع ہونے والی تحقیقی رپورٹ کے مطابق مسلسل موبائل فون کے استعمال سے نیند کی کمی اور دماغی صحت متاثر ہوتی ہے جو کہ امراض قلب کے خطرات کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ سائنسدانوں کے مطابق عہد جدید میں موبائل فون کا بڑھتا استعمال عالمی سطح پر بیماریاں بڑھنے کا سبب بن رہا ہے اور پبلک ہیلتھ کی کوشش کو متاثر کرسکتا ہے۔

اس تحقیق کے مصنف ڈاکٹر ژیان ہوئی کن  کے مطابق سیل فونز ریڈیو فریکوئنسی برقی مقناطیسی فیلڈز کا اخراج کرتے ہیں جو انسانی اعضاء کے پیچیدہ نظام خاص کر دل اور خون کی شریانوں میں خلل ڈال سکتے ہیں جو جسم کے اسٹریس کے ردعمل کو کنٹرول کرتے ہیں۔