I
دُنیا بھر میں آج 85 واں یوم پاکستان منایا جارہا ہے، بحثیت قوم قوی یقین ہے کہ ہم متحد ہو کر تمام رکاوٹوں کوعبور کر لیں گے، پوری قوم جمہوریت، انصاف اور مساوات کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کرے۔ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور حکومت پاکستان اور افواج پاکستان مخلصانہ طور پر کشمیریوں کو ہر قسم کی اخلاقی اور سفارتی مدد فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہیں، ان خیالات کا اظہار کوآرڈینیٹر او پی ڈبلیو سی کشمیر رابطہ کمیٹی برطانیہ راجہ واصف اور کنوینر رابطہ کمیٹی چوہدری نثار کی میزبانی میں منعقدہ *یوم پاکستان سیمینار* سے خطاب کرتے ہوئے کمیونٹی راہنماؤں نے کیا۔سیمینار کی صدارت مرکزی صدر حاجی عابد حُسین نے کی ، جب کہ چیئرمین او پی ڈبلیو سی نعیم نقشبندی سیمینار کے مہمان خصوصی تھے۔ سیمینار میں کاروباری ، سیاسی ، سماجی ، صحافتی و مذہبی تنظیموں کے راہنماؤں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
یوم پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کمیونٹی راہنماؤں چیئرمین او پی ڈبلیو سی نعیم نقشبندی ، مرکزی صدر عابد حُسین ، او پی ڈبلیو سی کشمیر رابطہ کمیٹی کے کنوینر چوہدری نثار، کوآرڈینیٹر راجہ واصف، کونسلر ماجد حسین ، چوہدری ساجد علی ، صدر کونسلرز فورم قیصر چوہدری صدر یوتھ فورم منصور کیانی، جنرل سیکریٹری پریس کلب برطانیہ راجہ مسرت اقبال کا کہنا تھا کہ آزادی حاصل کرنا مشکل کام تھا اور آزادی کی حفاظت کرنا اس سے بھی زیادہ مشکل کام ہے, اس حوالے سے ہم اپنی افواج پاکستان کی خدمات اورقربانیوں کوخراج تحسین اور افواج پاکستان کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ خطہ کی موجودہ صورت حال اور پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کو مد نظر رکھنے ہوئے تمام قوتیں یکجا ہو کر ملک میں موجودہ سیاسی و معاشی بحران کا حل تلاش کریں، پاکستان تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے۔ ان راہنماؤن کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردی کی جنگ میں وطن عزیز کیلے اپنی جانیں قربان کی ہیں غیرملکی دشمن عناصر پاکستان کے اندر بدامنی اور دہشتگردی پھیلا رہےہیں ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے جسطرح وہ دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملا رہے ہیں اوورسیز پاکستانیز افوج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ افواج پاکستان پوری قوم کا فخر ہیں۔
چیئرمین او پی ڈبلیو سی نعیم نقشبندی اور حاجی عابد حسین کا کہنا تھا کہ چیئرمین او پی ایف سید قمر رضا اور ایم ڈی او پی ایف افضال بھٹی اور وائس چیئرمین او پی سی پنجاب بیرسٹر امجد ملک نے جب سے ذمہ داریاں سنبھالی ہیں اوورسیز کمیونٹی کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی کاوشیں جاری ہیں۔ ایئرپورٹس پر ون ونڈو آپریشن اور ڈیسکس کا قیام ، نیب اور اور دوسرے انتظامی اداروں کیساتھ باہمی تعاون سے مسائل کا حل ، مرکز اور صوبوں میں اوورسیز سپیشل کورٹس کا قیام ، نادرا سرجریز اور ، پی آئی اے یورپ کی بحالی اہم کامیابیاں ہیں۔ جن پر اوورسیز کمیونٹی انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہے۔ چیئرمین و صدر او پی ڈبلیو سی کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ میں پاکستانی سفارتخانہ و قونصلیٹس سفیر پاکستان ڈاکٹرمحمد فیصل کی قیادت و راہنمائی میں اوورسیز کمیونٹی کو نادرا، اٹیسٹیشن ایمر جنسی ویزہ اور بالخصوص حج اپریش کے حوالے سے پاکستانی پاسپورٹ کے بحران پر قابو پا تے ہوئے سہولیات فراہم کرنا لائق تحسین ہے ، او پی ڈبلیو سی راہنماؤں نے اور سیز کمیونٹی کیلئے آسانیاں پیدا کرتے ہوئے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر وزیر داخلہ محسن نقوی ، چیئرمین نادرا جنرل منیر افسر ، ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی ، ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل ، ڈپٹی ہائی کمشنر حُسین بن عزیز ، انچارج قونصلر ز افئیرز جواد علی چٹھہ، سی جی مانچسٹر طارق وزیر، سی جی بریڈ فورڈ ذاہد جتوئی، سی جی گلاسگو رانا ثمر جاوید۔ بختاور میر برمنگھم اور لندن سمیت دیگر قونصلیٹس کے پاسپورٹ عملہ کی کاوشوں کو بیحد سراہا ۔