فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
15 Jan
Pakistan holds, the record for, the largest, jumping castle

پاکستان نے سب سے بڑے جمپنگ کاسل کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

پاکستان نے دبئی کے سب سے بڑے جمپنگ کاسل کا ریکارڈ توڑ دیا۔کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بنائے گئے جمبو جمپنگ کاسل نے دنیا بھر میں سب سے بڑے جمپنگ کاسل کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے جمپنگ کاسل کو دنیا کے سب سے بڑے جمپنگ کاسل کے سرٹفیکیٹ سے بھی نوازا ہے۔اس جمبو کاسل میں بچوں کی تفریح کے لیے جمبو ڈراپ نامی سلائیڈ، 1ہزار فٹ لمبی ٹائٹن ٹرین اور رنگ برنگے جمپنگ بیڈ موجود ہیں۔
اس کاسل کی اونچائی 40 فٹ جبکہ رقبہ 1 ہزار 421 اسکوئر میٹر ہے۔اس سے قبل یہ اعزاز دبئی کے جمپنگ کاسل کے پاس تھا جس کا رقبہ 1 ہزار 262 اسکوائر میٹر تھا۔