فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
05 Oct
Pakistan will participate in World Bank and IMF meetings

پاکستان عالمی بینک اور آئی ایم ایف کی سالانہ میٹنگز میں شرکت کریگا


پاکستان کی معاشی ٹیم عالمی بینک اور آئی ایم ایف کی سالانہ میٹنگز میں شرکت کرے گی۔ذرائع کے مطابق شیڈول کے تحت عالمی بینک اور آئی ایم ایف کی سالانہ میٹنگز 9 اکتوبر سے شروع ہو رہی ہیں۔معاشی ٹیم نگراں وزیرِ خزانہ کی سربراہی میں مراکش جائے گی، سیکریٹری خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک بھی ہمراہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی معاشی ٹیم اتوار کو مراکش پہنچے گی جہاں اس کی ایم ڈی آئی ایم ایف، صدر عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک حکام سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیرِ خزانہ معاشی ٹیم کے ہمراہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں بانڈز کی فروخت پر بات کریں گی۔ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق چینی وزیرِ خزانہ، سعودی وزیرِ خزانہ، موڈیز آفیشل سے بھی ملاقاتوں کا شیڈول طے ہے جبہ سائیڈ لائن ملاقاتوں میں ایم ڈی آئی ایم ایف سے قرض پروگرام پر بات ہو گی۔ذرائع کے مطابق شیڈول کے مطابق عالمی بینک اور آئی ایم ایف کی سالانہ میٹنگز 9 اکتوبر سے شروع ہو رہی ہیں۔