I
سڑک اور مارکیٹ کی کھلی جگہ پر پہلا حق عوام کا ہے۔ تجاوزات یعنی انکروچمنٹ کرنے والے عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالتے ہیں
اور ان کی زندگی اجیرن کرتے ہیں تجاوزات مافیا کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم جاری کر دیا گیا ہے۔ منگل کو الٹی میٹم ختم ہونے پرتجاوزات ختم نہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن اور قانونی کاروائی کا آغاز ہو گا نگران وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر شہر کے تمام 9 زونز میں اہم شاہراہوں کی لسٹ تیار کر لی گئی ہے۔ریگولیشن ونگ کا 240 رکنی خصوصی سکواڈ, 14 ٹرک اور ہیوی مشینری انسداد تجاوزات آپریشن کے لئے استعمال ہونگے۔ آپریشن اسسٹنٹ کمشنرز، ایس پی، ٹریفک پولیس اور بلدیہ عظمیٰ افسران آپریشن کی نگرانی کریں گے شاہدرہ موڑ،امامیہ کالونی، پیر مکی،مال روڈ، اسلام پورہ بازار، ایل او ایس، چوبرجی، یتیم خانہ، ملتان روڈ، رائیونڈ روڈ، قینچی تا کاہنہ نو، شہنگائی پل سے پل بندیاوالا، اڈا پلاٹ، علامہ اقبال روڈ، ایمپرس روڈ، حاجی کیمپ، دھرم پورہ تا اسلام پورہ، جی ٹی روڈ کپ سٹور تا سکھ نہر، شالیمار لنک روڈ، جی ٹی روڈ دروغانوالا تا جلو موڑ، نواز شریف انٹرچینج تا بیدیاں روڈ کے علاقوں میں آپریشن ہو گا تجاوزات مافیا کو قانونی کاروائی سے بچنے کے لیے تجاوزات از خود ختم کرنےکا موقع دیا جارہا ہے۔ناجائز تجاوزات کی پشت پناہی والے عناصر کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جائے گا