فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
04 Dec
PIA paid $13 million to a leasing company in Indonesia

پی آئی اے نے انڈونیشیا میں لیزنگ کمپنی کو 13 ملین ڈالرز ادا کر دیے

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے انڈونیشیا میں لیزنگ کمپنی کو 13 ملین ڈالر ادا کر دیے۔پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک طیارہ ایک دو روز میں پاکستان پہنچ جائے گا، دوسر اطیارہ بھی چند روز میں پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہو جائے گا۔ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے کو لیزنگ کمپنی کو 26 ملین ڈالر ادا کرنا تھے، پی آئی اے کے بیڑے میں مزید 2 ایئر بس 320 ساختہ طیاروں کا اضافہ ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دو طیاروں کی شمولیت سے پی آئی اے میں ایئر بس طیارے 16 ہوجائیں گے، دو سال سے طیاروں کا معاملہ التواء کا شکار تھا، سیکریٹری ایوی ایشن کی سربراہی میں پی آئی اے کا وفد ملائیشیا گیا تھا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ وفد نے لیزنگ کمپنی ایئر ایشیاء سے طیاروں کا معاملہ حل کرنے کے لیے مذاکرات کیے، پی آئی اے کے 2 ایئر بس اے 320 طیارے لیزنگ کمپنی سے تنازع کے سبب ستمبر 2021ء سے جکارتہ میں کھڑے تھے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ری ڈلیوری چارجز بچا کر ان طیاروں کو 26 ملین ڈالر کے عوض ہم نے خریدا ہے، وفد نے طیاروں کی ری ڈیلیوری کے لیے لیزنگ کمپنی سے مذاکرات کیے تھے، ان طیاروں پر 15 ملین ڈالر پارکنگ چارج ادائیگی کی خبر غلط اور بےبنیاد ہے۔