I
ناظم جامعہ انعام الحمن کا کہنا تھا کہپنجاب یونیورسٹی اور ایچ ای سی کی غلط پالیسیوں سے آج غریب کا بچہ تعلیم حاصل نہیں کرسکتا۔کلکتہ یونیورسٹی کی فیس 17000ہزار روپے ہے۔مزدور کسان کی یونیورسٹی کو ایلیٹ کلاس کی یونیورسٹی بنا دیا گیا ہے۔ لاء کالج کی پچھلےسال فیس 45000تھی اور آج وہ بڑھاکر 75000روپے کردی گئی ہے ۔نئےآنےوالےطلباکو ہاسٹل سے محروم کردیا گیا۔یونیورسٹی میں کوئی نیا ہاسٹل نہیں بنایا گیا۔فیس بڑھا کر بھی ہاسٹل نا دینے کااعلان کر کہ پنجاب یونی ورسٹی نےظلم کیا ہے۔ طلبہ اس تعلیمی نظام کےعلم بغاوت بلند کرینگے۔مزید ان کا کہنا تھاکہ اگر یونیورسٹی نےیہ فیس بڑھانے کی پالیسی نہ بدلی تو انتظامیہ بنگلہ دیش کےانقلاب کو بھول جائیں گی۔ اسلامی جمعیت طلباء تعلیم بچاؤ تحریک کا اعلان کرتی ہے ۔اگر مطالبات نہ مانےگئےتو اس تحریک کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا