فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
04 Nov
Protest in central, London to express, solidarity, with Palestine, participation of more than, 100,000 people

فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے سینٹرل لندن میں احتجاج، ایک لاکھ سے زائد افراد کی شرکت


فلسطین سے اظہار یکجہتی کےلیے جنگ مخالف تنظیموں نے سینٹرل لندن میں بڑا احتجاج کیا۔ مسلسل چوتھے ہفتے ہونے والے احتجاج میں ایک لاکھ سے زائد افراد شریک ہوئے۔ لندن کے علاوہ درجنوں دیگر مقامات پر بھی اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ لندن کے مختلف مقامات سے ریلیاں ٹریفالگر اسکوائر پہنچیں، فری فری فلسطین کے نعروں سے سینٹرل لندن کی فضا گونج اٹھی۔اس موقع پر شرکا کا کہنا تھا کہ برطانیہ کا جنگ بندی کا مطالبہ نہ کیا جانا افسوسناک ہے، فلسطین میں یوکرین سے زیادہ مظالم ڈھائے جارہے ہیں لیکن برطانوی حکومت کو نظر نہیں آرہے۔

انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ جنگوں کے خلاف احتجاج کو ہیٹ مارچ کہنے پر ہوم سیکرٹری استعفیٰ دیں۔

ادھر میٹ پولیس چیف نے کہا کہ ہر ہفتہ مظاہرین کی تعداد بڑھتی رہی تو دیگر پولیس فورسز کی مدد لینا پڑے گی۔انکا کہنا تھا کہ پہلے مظاہرے میں 500 جبکہ گزشتہ ہفتے مظاہرے میں 1500 پولیس اہلکار تعینات تھے۔