فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
05 Dec
PSX 100 index closes at highest level of 62,493

پی ایس ایکس 100 انڈیکس بلند ترین سطح 62 ہزار 493 پر بند

پاکستان اسٹاک ایکس چینج (پی ایس ایکس) میں 100 انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 62 ہزار تک پہنچ گیا۔پی ایس ایکس میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 9 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگئی۔100 انڈیکس آج ایک وقت میں 63 ہزار 83 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچا لیکن کاروبار کے اختتام پر 801 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 62 ہزار 493 پر بند ہوا۔پی ایس ایک مارکیٹ کیپٹلائزیشن 11 جون 2018 کے بعد 9 ہزار ارب روپے دوبارہ ہوئی ہے۔آج بازار میں 73 کروڑ 42 لاکھ شیئرز کے سودے 31 ارب 64 کروڑ روپے میں طے ہوئے، یوں کاروبار اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 120 ارب روپے بڑھ کر 9 ہزار پانچ ارب روپے ہے۔