فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
18 Mar
Punjab: Approval of 4480 billion rupees supplementary budget.

پنجاب: 4480 ارب روپے کے ضمنی بجٹ کی منظوری


پنجاب کی صوبائی کابینہ نے 4480 ارب روپے کے ضمنی بجٹ کی منظوری دے دی۔
چیف سیکریٹری اور سیکریٹری فنانس نے وزیرِ اعلیٰ کو بجٹ دستاویز پیش کیں جس پر مریم نواز نے دستخط کر دیے۔ترقیاتی بجٹ 655 ارب روپے اور سماجی تحفظ سے متعلق اقدامات کا بجٹ 20 ارب روپے مختص کیا گیا ہے۔صحت کے لیے 473.6 ارب روپے اور تعلیم کے لیے 596 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔لوکل گورنمنٹ کے لیے 127.7 ارب روپے، رمضان پیکیج کے لیے 30 ارب روپے، مفت کتابوں کی فراہمی کے لیے 11 ارب روپے اور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے لیے 12.5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔پی کے ایل آئی انڈوومنٹ فنڈ کے لیے 10 ارب روپے، حفظان صحت کے توسیع پروگرام کے لیے 11.4 ارب روپے اور بجٹ میں زراعت پر 25.6 ارب روپے سبسڈی کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔صوبائی کابینہ نے پنجاب سیلز ٹیکس سروس ایکٹ میں ترامیم کی منظوری بھی دی۔