فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
13 Oct
Punjab Governor Sardar Salim Haider Khan arrived at the residence of deceased Senior Reporter Akhlaq Bajwa, condoled with the family and recited Fatiha.

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی سینئر رپورٹر مرحُوم اخلاق باجوہ کی رہائش گاہ آمد، اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت اور فاتحہ خوانی۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی سینئر رپورٹر مرحُوم اخلاق باجوہ کی رہائش گاہ آمد، اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت اور فاتحہ خوانی۔
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما راناعزیزالرحمن چن، احمد جواد فنانس سیکرٹری پیپلزپارٹی پنجاب اور سیکرٹری ریکارڈز اینڈ ایونٹس پیپلزپارٹی وسطی پنجاب احسن رضوی بھی اُن کے ہمراہ تھے۔
اِس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ مرحُوم اخلاق باجوہ ایک سینئر صحافی تھے اور اُن کی صحافت کے حوالے سے بہت زیادہ خدمات تھیں جنہیں بھلایا نہیں جا سکتا وہ ایک محنتی صحافی تھے اور پنجاب اسمبلی کی رپورٹنگ نہایت ذمہ داری سے کرتے تھے۔ 
اِس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ آئینی عدالتیں وقت کی ضرورت ہیں اور وقت پر انصاف نہ ملنا بھی ایک ناانصافی ہے، تین تین نسلوں سے لوگوں کے فیصلے نہیں ہوتے۔ 
اُنہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کی تاریخ ہے کہ اس نے کبھی کوئی غیر آئینی کام نہیں کیا پاکستان پیپلزپارٹی نے کبھی کسی فردِ واحد یا جماعت کی حمایت نہیں کی پیپلزپارٹی کی سیاست صاف شفاف ہے اور آئندہ بھی رہے گی۔