فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
14 Dec
SECP should focus on low insurance rate: President

ایس ای سی پی کم بیمے کی شرح پر توجہ دے: صدرِ مملکت

صدرِ مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ ایس ای سی پی ملک میں کم بیمے کی شرح پر توجہ دے۔عالمی انشور امپیکٹ کانفرنس 2023ء سے صدر عارف علوی نے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات کے خطرات سے مالی تحفظ کی اسکیم فراہمی پر توجہ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات میں حکومتی مدد ٹیکسوں سے ہوتی ہے، انشورنس کرانا بہتر نتائج دے گا، ایس ای سی پی کا 5 سالہ اسٹریٹجک منصوبہ درست پیش رفت ہے۔صدرِ مملکت عارف علوی کا مزید کہنا ہے کہ ضروری ہے کہ پاکستانیوں کی سوشل سیکیورٹی کا انتظام انشورنس سے ہو، انشورنس کمپنیوں کی لاگت شمار کرنے میں شفافیت ہونی چاہیے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مہنگی انشورنس کوریج اور فریب دیتے مارکیٹنگ کے طریقے بڑے مسائل ہیں، انشورنس کا کاروبار کرنے والوں کو اپنی عوامی ساکھ بہتر بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔