فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
16 Jan
Singer Umm e Laila Shamsi pays tribute to Ustad Nusrat Fateh Ali Khan

گلوکارہ ام لیلیٰ شمسی نے استاد نصرت فتح علیخان کو خراج تحسین پیش کردیا

’ان کے اندازکرم‘‘ کو ریمکس انداز میں گایاگیاہے جسے حسن بادشاہ نے اپنے آفیشل چینل پر ریلیز کیاہے

’’مرشد‘‘ فیم بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارہ ام لیلیٰ  نے موسیقی کے بے تاج بادشاہ لیجنڈ استاد نصرت فتح علی خان کو خراج تحسین پیش کردیا۔تفصیلات کے مطابق ام لیلیٰ شمسی نے ااستاد نصرت فتح علی خان کی مشہور زمانہ گائی ہوئی غزل ’’ان کے انداز کرم‘‘ کو ریمکس اندازمیں گاکر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے اس ویڈیو سونگ کو گذشتہ روز حسن بادشاہ کے آفیشل یوٹیوب چینل و دیگر سوشل سائیٹس پرریلیز کیا گیاہے جسے بیحد پسندکیاجارہاہے۔اس غزل کی شاعری پیرنصیرالدین شاہ کی لکھی ہوئی ہے اس کی کمپوزیشن استاد نصرت فتح علیخان کی بنائی ہوئی ہے جبکہ اس کا میوزک ومکس ماسٹرنگ حسن بادشاہ نے کی ہے اس ویڈیوکے ڈی اوپی اورایڈیٹر اویس آصف تھے،ایک ملاقات کے دوران ا م لیلیٰ شمسی نے بتایاکہ استاد نصرت فتح علی خان ان کے رول ماڈل ہیں جنہوں نے دنیابھرمیں اپنی موسیقی اور گائیگی کا سکہ جمایا ام لیلیٰ شمسی کا کہناتھا کہ وہ ان کی بہت بڑی فین اور فالورہیں اوریہ ا ن کی خوش قسمتی ہے کہ انہوں نے ان کی گائی ہوئی مشہورزمانہ غزل کو ریمکس گایاہے۔ام لیلیٰ شمسی نے مذید کہاکہ ان کا گانا مرشد و دیگر ٹریکس اس وقت بہت زیادہ پسندکیئے جارہے ہیں جس پر وہ اپنے پرستاروں اور میوزک لورز کی بے حد مشکور ہیں انشاء اللہ ان کی یہ غزل بھی سپر ڈپر ہٹ ثابت ہوگی ان دنوں وہ اپنے نئے پراجیکٹس میں بھی مصروف ہیں جو یکے بعد دیگرے ریلیز کردیئے جائینگے۔