I
آلودہ دھند پنجاب میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی وجہ بن گئی، اسموگ کی وجہ سے کل پنجاب کے 10 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔جن اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگے گا ان میں لاہور، ننکانہ، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالا، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد اور منڈی بہاء اُلدین شامل ہیں۔تمام سرکاری اور نجی اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں بند رہیں گی، تاہم آن لائن کلاسز کا انعقاد کیا جاسکتا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق بازار، دکانیں، جمنازیم، سنیما گھر اور دفاتر سہ پہر تین بجے کے بعد کھولے جاسکیں گے۔