فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
23 Jul
Smoking rates rise among Pakistani women

پاکستانی خواتین میں سگریٹ پینے کی شرح میں اضافہ

پاکستان میں خواتین میں سگریٹ نوشی کی شرح میں ناقابل یقین اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔اسلام آباد میں پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی کو پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے حکام کی جانب سے اس حوالے سے بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ سروے کے مطابق 72 فیصد خواتین سگریٹ نوشی کرتی ہیں۔سگریٹ نوشی کرنے والی خواتین کے حوالے سے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی خواتین میں بے چینی اور ڈپریشن میں اضافہ ہوتا ہے اور ساتھ فالج کا خطرہ بھی دگنا ہوتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق سگریٹ نوشی کرنے والی خواتین کی تولیدی صحت شدید متاثر ہوتی ہے جب کہ بچوں کی پیدائش سے پہلے اموات اور پھیپھڑوں کے کینسر سے مرنے کا خطرہ 20 گنا بڑھ جاتا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ تمباکو نوشی کرنے والی خواتین کی ہڈیوں کی کثافت کم ہوتی ہے اور کولہے کے فریکچر کا خطرہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔