I
افتتاح جشن آزادی کی تقریب کے بعد ہوا ، علما کرام نے مل کر پرچم کشائی کی
مولا نا عارف سیالوی ،مفتی رمضان سیالوی اور مفتی طاہر شہزاد کو گولڈ میڈل دیا گیا
لاہور جشن آزادی کی خوشیاں اور خدمت خلق ایک ساتھ پر چم کشائی کے بعد جامعہ حفیہ خوشیہ بھاٹی گیٹ میں زیر تعلیم ساڑھے تین سوزائد طلبائکو موسمی اثرات سے محفوظ رکھنے اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لئے 40لاکھ روپے مالیت کے حامل 25 کے وی اے سولر سسٹم کا افتتاح کر دیا گیا۔ سوموار کی صبح جامعہ حنفیہ غوثیہ میں 76 ویں جشن آزادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں صدر جامعہ حنفیہ مولانا عارف سیالوی نے مفتی محمد طاہر تبسم ، خطیب جامع مسجد داتا دربار مفتی محمد رمضان سیالوی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اوقاف آصف اعجاز، مینیجر داتا
دربار شیخ محمد جمیل، محمد علی نقشبندی، ناظم اعلی جامعہ مفتی محمد طاہر شہزاد سیالوی ، مولانا کاشف جمیل، اور پیر محمد اصغر نورانی کے ہمراہ پر چم کشائی کی ۔اس موقع پر جامعہ کے طلبا نے ملی نغمے پیش کئے ۔ بعد ازاں صدر جامعہ مولانا عارف سیالوی نے جامعہ حنفیہ غوثیہ بھائی گیٹ میں نصب کئے گئے 25 کے وی اے سولر سسٹم کا باضابطہ افتتاح کیا۔ خطیب جامع مسجد داتا دربار مفتی محمد رمضان سیالوی نے دعا کرائی۔ اس موقع پر مولانا عارف سیالوی ، مفتی محمد رمضان سیالوی اور مفتی محمد طاہر شہزاد سیالوی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں قائد اعظم گولڈ میڈل سے بھی نوازا گیا۔