فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
25 Jul
Summary of increase in prices of 200 medicines sent to government

200 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال

ملک میں ضروری دواؤں کی عدم دستیابی کے معاملے پر پیشرفت کرتے ہوئے 200 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو بھجوا دی گئی۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عدم دستیاب ادویات کی ترجیحی بنیادوں پر رجسٹریشن کی جائے گی اور 200 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو بھجوا دی گئی۔ماہرین صحت کے مطابق ملک بھر میں اس وقت کئی ضروری اور جان بچانے والی ادویات کی قلت ہے، جس میں انجیوگرافی میں استعمال ہونے والی ڈائی سمیت دماغی اور اعصابی نظام کے علاج کی کئی ضروری ادویات بھی شامل ہیں۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اصلی ادویات کی عدم دستیابی کے باعث جعلی اور اسمگلڈ دوائیں سپلائی کی جا رہی ہیں۔