کاروان فکر پاکستان کے زیر اہتمام جشن سید سلمان گیلانی منایا گیا
الحمراہال لاہور میں منعقدہ زعفرانی شام کے چیف گیسٹ چودھری اسلم گل صدر پی پی پی تھے۔
نامور شعرا نے اپنا کلام پڑھا اور لوگوں سے داد تحسین وصول کی
گزشتہ دنوں لاہور میں کاروان فکر پاکستان کے نذیر اہتمام جشن سید سلمان گیلانی منایا گیا امر بال لاہور میں منعقدہ " زعفرانی شام کے نایف گیسٹ چودھری اسلم گل تھے جبکہ تقریب میں کاروان فکر پاکستان کے چیئر مین و بانی پرنس اقبال گورا یا، چیئر پرسن ڈاکٹر ثمینہ چودھری، وائس چیئر مین نثار احمد صدر امجد اقبال امجد، جنرل سیکرٹری انیس احمد مہمانان اعزازی محمد صفدر علی بھٹی، انشو بیگم جبکہ خصوصی شرکاء میں میاں محمد ایوب عبد الرزاق سیدہ تسنیم بخاری اور عبدالباسط طاہر شامل تھے۔ جشن سلمان گیلانی کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ہد کی سعادت حافظ افسر ولی خان نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول قاریہ آنا عمران اور سید نعمان گیلانی نے ادا کی۔ کاروان فکر پاکستان کے چیئر مین و بانی پرنس اقبال گورایا نے خطبہ استقبالیہ پڑھا اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔
بعد از آن پروفیسر ظفر اللہ شفیق، سلمان رسول اور انہیں احمد نے مقالے پڑھے۔ مشاعرہ میں اسراء اسلم ، امجد اقبال محمد ، ڈاکٹر سعید اقبال عدی ، ڈاکٹر طاہر شہز ہوں سید سلمان گیلانی نے خوبصورت شاعری سے لوگوں کو محفوظ کیا۔ تقریب کے دوران مختلف سماجی خدمات کے صلہ میں اسراء العلم، زاہد حسین چودھری ایڈووکیٹ، سید تسنیم بخاری، عبدالباسط عامر ، انیس الحمد، احمد اقبال احمد محمد علیم ساگر، پرنس اقبال گورا یا محمد اشرف خان، ڈاکٹر سعید اقبال سعدی ڈاکٹر طاہر شهیر، نثار احمد، سید سلمان گیلانی، راؤ حقیق شیخ اظہر حسین اور پروفیسر اکلیل انجم کو تعریفی سریگلیس، اسناد اور ایوارڈز پیش کئے گئے۔ جشن سید سلمان گیلانی کے کامیاب انعقاد پر کاروان فکر پاکستان کے متضمین کو مبارکباد دی گئی۔
تقریب کے آخر میں شاعروں میں اسناد اور ایوارڈ ز پیش کئے گئے
ہم کاروان فکر پاکستان کے چیئر مین و بانی پرنس اقبال گورا یا کو دل سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ کے انہوں نے نہایت ذمہ داری سے محنت اور محبت انداز کے ساتھ اس پروگرم میں رونق لگائی ۔
Group Photo