فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
04 Nov
The Israeli plan to expel Palestinians from Gaza has come to light

غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کا اسرائیلی منصوبہ سامنے آگیا

اسرائیلی حکومت کا غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کا منصوبہ سامنے آگیا، اسرائیلی ویب سائٹ نے اسرائیل کی سرکاری دستاویزات میں منصوبے کا انکشاف کیا ہے۔غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی سفارش اسرائیلی وزارت انٹیلیجنس نے تیار کی ہے، دستاویز میں غزہ کے 22 لاکھ فلسطینیوں کو زبردستی مصر کے صحرائی علاقے سینائی منتقل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ 10 صفحات کی دستاویز میں غزہ کے فلسطینیوں کے مستقبل سے متعلق تجاویز شامل ہیں۔

اسرائیلی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ تجاویز میں غزہ آبادی کی مکمل منتقلی، اس پر عالمی برادری کی حمایت حاصل کرنا شامل ہیں، اسرائیلی وزارت انٹیلیجنس پالیسی ریسرچ کے تحت حکومتی اداروں کو تجاویز دیتا ہے۔مشہور مؤرخ ولیم ڈیلر مپل نے اسرائیلی منصوبے کے انکشاف پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ مزید انکشافات آنا بہت اہم ہے، اس بار اسرائیلی وزارت انٹیلیجنس کے ایک اور ’نکبہ‘ کیلئے انکشافات سامنے آئے۔مؤرخ ولیم ڈیلر مپل نے کہا کہ غزہ کے فلسطینیوں کو سینائی میں بےدخل کرنے، نسل کشی کے انکشافات سامنے آئے۔