The year 2024 could be the worst for which four stars?
The year 2024 could be the worst for which four stars?
09 Jan
سال 2024 کن چار ستاروں کیلئے بدترین ثابت ہو سکتا ہے؟
آج ہم آپکو بتائیں گے کہ سال 2024 کن چار ستاروں کیلئے بدترین ثابت ہو سکتا ہے۔ماہرین فلکیات کی جانب سے کی پیش گوئیوں کی روشنی میں ایسے ستاروں
سے متعلق آگاہ کریں گے جن کیلئے نئے سال کا سورج کچھ اچھا ثابت نہیں ہوگا۔برج سرطانفلکیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے سال کے دوران برج سرطان سے تعلق رکھنے والے افراد کو خوشی اور کامیابی کے ساتھ تکلیف اور ناکامی کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔نیا سال برج سرطان کیلئے رکاوٹوں بھرا ثابت ہوگا اور اس سے بچنے کیلئے ماہرین برج سرطان سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنے پیاروں اور عزیزوں سے تعلقات زیادہ سے زیادہ بحال رکھنے کا مشورہ دیتے ہیں۔سال کے وسط میں برج سرطان کا سماجی حلقہ، دوستیاں اور رشتے بلند ترین سطح پر ہوں گے، آپ کے اردگرد محبت کرنے والے اور آپ کو پسندکرنے والے افراد کا گھیرا رہے گا۔اس دوران دوست احباب کے توسط سے ہی روحانی ساتھی کے ملنے کا موقع بھی مل سکتا ہے، اگر اس دوران برج سرطان کے افراد سمجھداری سے کام لیں تو یہ رشتے پائیدار ہوتے جائیں گے۔خود کو جھگڑے اور افراتفری کا شکار نہ ہونے دیں بصورت دیگر سال کے آخر تک صورتحال کئی رشتوں میں دراڑ کا سبب بن سکتی ہے۔
برج اسدماہرین کا کہنا ہے کہ سال 2024 برج اسد سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے پیشہ ورانہ ناکامیوں ، سرد تعلقات اور غیر متوقع ناکامیوں کی وجہ بن سکتا ہے۔تاہم برج اسد سے تعلق رکھنے والے افراد کا اعتماد ان ناکامیوں اور پریشانیوں کے آگے رکاوٹ ثابت ہوگا ۔ماہرین ایسے افراد کو تخلیقی صلاحیتوں کو اپنانے، حوصلہ مند اور باہمت رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دوران برج اسد سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے کھانے کی عادات پر خصوصی توجہ دیں، لڑائی جھگڑوں سے پرہیز کریں کیونکہ یہ صورت حال ان کی دماغی صحت خراب کرسکتی ہے اور غیر ضروری سفر سے بچیں۔
برج سنبلہبرج سنبلہ کی شرمیلی اور ہچکچائی فطرت اس برس ان کیلئے نقصان کا باعث بن سکتی ہے، جس سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ سنبلہ افراد اپنی طبیعت میں پائے جانے والے عدم تحفظات اور فرسودہ انداز سے کنارہ کشی اختیار کرلیں اور ہر اس موقع کو حاصل کریں جو ان کے دروازے پر دستک دے رہا ہے، ذہن پر دباؤ نہ ڈالیں اور زیادہ نہ سوچیں کم از کم آپ کے ستارے یہی بتا رہے ہیں۔
برج عقربنیا سال عقرب افراد کی برداشت اور صبر کا کڑا امتحان ثابت ہوسکتا ہے جس کیلئے آپ نے خود کو ہر غیر متوقع صورتحال کیلئے کنٹرول میں رکھنا ہوگا۔
رومانوی تعلقات ہنگامہ خیز ثابت ہوسکتے ہیں، تاہم اس برس شادی اور منگنی دونوں کے اچھے امکانات ہیں اور یہاں تک کہ شادی شدہ جوڑوں کیلئے بھی یہ برس اچھا ثابت ہوگا۔ اس برس کے آخری 6 ماہ رومانوی جوڑوں کیلئے جھگڑے کا باعث بن سکتے ہیں، جس سے بچنے کیلئے عقرب افراد کو پرسکون رہنے کی ضرورت ہے اور ایک دوسرے کی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کریں۔